دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان - فورم

[ تازہ ترین موضوعات · نئے پیغامات · اراکین · فورم کے قواعد · تلاش کریں · آر ایس ایس ]
  • Page 1 of 1
  • 1
دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان
اردو فورم
loveless تاریخ: سوموار, 2011-10-10, 3:15 AM | پیغام # 1
Colonel
گروپ: ایڈ منسٹریٹر
پیغامات: 184
آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان چینی ہے۔ حالانکہ انگریزی 55 ممالک میں بولی جاتی ہے ۔ مگر چینی زبان کو 87 کروڑ 30 لاکھ 14 ہزار افراد بولتے ہیں اور یہ دنیا کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ ہسپانوی، زبان کو 32 کروڑ 22 لاکھ 99 ہزار افراد بولتے ہیں۔ اور یہ دنیا کی دوسری بڑی زبان ہے انگریزی تیسری بڑی زبان ہے جسے 30 کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار افراد بولتے ہیں۔ ھندی اور اردو 18 کروڑ 7 لاکھ 65 ہزار افراد بولتے ہیں۔ یہ دنیا کی چوتھی بڑی زبان ہے 17 کروڑ 10 لاکھ 70 ہزار افراد پرتگالی زبان بولتے ہیں اور یہ دنیا کی پانچویں بڑی زبان ہے۔ بنگالی چھٹی بڑی زبان ہے اور 14 کروڑ 50 لاکھ 31 ہزار افراد بولتے ہیں دنیا کی نویں بڑی زبان جرمن ہے جسے 9 کروڑ 53 لاکھ 93 ہزار افراد بولتے ہیں دسویں بڑی زبان چینی (دو) ہے جسے 7 کروڑ 71 لاکھ 75 ہزار افراد بولتے ہیں۔ دنیا کی 10 بڑی سرکاری زبانوں میں سے انگریزی سب سے بڑی زبان ہے۔ جسے 55 ممالک میں سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے۔ 29 ممالک کی سرکاری زبان فرانسیسی دنیا کی دوسری بڑی سرکاری زبان ہے۔ عربی 24 ممالک کی سرکاری زبان ہے۔ اور دنیا کی تیسری بڑی سرکاری زبان ہے ہسپانوی20 ممالک کی سرکاری زبان ہے اور دنیا کی چوتھی بڑی سرکاری زبان ہے۔ پرتگال 10 ممالک میں بولی جانے کے باعث پانچویں جرمن 7 ممالک کی سرکاری زبان ہونے کے ناطے چھٹی، البانوی 4، اطالوی 4، روسی 4، سربیائی 4 ممالک میں بولی جانے کے باعث دنیا کی ساتویں بڑی سرکاری زبانیں ہیں۔ برطانیہ میں سب سے زیادہ انگریزی زبان بولی جاتی ہے۔ 5 کروڑ 81 لاکھ 90 ہزار افراد اس زبان سے استفادہ کرتے ہیں۔ ویلیسی برطانیہ میں بولی جانیوالی دوسری بڑی زبان ہے۔ برطانیہ میں سب سے زیادہ انگریزی زبان بولی جاتی ہے۔ 5 کروڑ 81 لاکھ 90 ہزار افراد اس زبان سے استفادہ کرتے ہیں۔ ویلیسی برطانیہ میں بولی جانیوالی دوسری بڑی زبان ہے۔ جسے 5 لاکھ 82 لاکھ افراد بولتے ہیں گرمکھی پنجابی برطانیہ کی تیسری بڑی زبان، 4 لاکھ 71 ہزار افراد بولتے ہیں اردو اور بنگالی برطانیہ میں چوتھی بڑی زبانیں ہیں چار چار لاکھ افراد یہ زبانیں بولتے ہیں۔ چینی اور سبلیٹی تین تین لاکھ افراد بولتے ہیں اوریہ پانچویں بڑی زبان ہے یونانی، اطالوی، دو دو لاکھ افراد بولتے ہیں اور یہ برطانیہ کی چھٹی بڑی زبان ہے کربیائی برطانیہ کی چھٹی بڑی زبان ایک لاکھ 70 ہزار افراد یہ زبان بولتے ہیں۔

ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: