پاکستان کے شہر کراچی میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق آج کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جبکہ ملیر میں سرچ آپریشن کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ملیر میں کئی روز سے جاری دو گروپوں کے درمیان مورچہ بند فائرنگ کے بعد آج صبح پولیس نے آسو گوٹھ ،داوٴد گوٹھ،اور جعفر طیار سوسائٹی کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا اس دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ پولیس نے کئی افراد کی گرفتاری اور ان سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔