آزاد فلسطینی مملکت کے قیام پر تاکید - فورم

[ Updated threads · New messages · Members · Forum rules · Search · RSS ]
  • Page 1 of 1
  • 1
آزاد فلسطینی مملکت کے قیام پر تاکید
lovelessDate: جمعرات, 2011-07-28, 1:10 AM | Message # 1
Colonel
Group: ایڈ منسٹریٹر
Messages: 184
Status: آف لائن
عرب لیگ کے نئے سیکرٹری جنرل نبیل العربی نے انیس سو سڑسٹھ کی سرحدوں میں ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام پر زور دیا ہے جس کا دارالحکومت قدس شریف ہو۔
اطلاعات کے مطابق نبیل العربی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی یا سلامتی کونسل سے رجوع کے سلسلے میں آئندہ اقدامات کے لیے عرب ممالک کے صلاح و مشورے بدستور جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سے رجوع کا مطلب یہ ہے کہ اس علاقے میں تنازعہ کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے اور اس کا مطلب اسرائیل کے خلاف اقدام نہیں ہے بلکہ ایک پائیدار اور منصفانہ امن کے قیام کے لیے کوشش کرنا ہے۔ اس بنا پر اس کو عرب ممالک کا یکطرفہ اقدام نہیں سمجھنا چاہیے۔


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: