جیون ساتھی کی ہر غلطی معاف نہ کریں ، نئی تحقیق - فورم

[ تازہ ترین موضوعات · نئے پیغامات · اراکین · فورم کے قواعد · تلاش کریں · آر ایس ایس ]
  • Page 1 of 1
  • 1
جیون ساتھی کی ہر غلطی معاف نہ کریں ، نئی تحقیق
اردو فورم
loveless تاریخ: سوموار, 2011-06-13, 3:00 AM | پیغام # 1
Colonel
گروپ: ایڈ منسٹریٹر
پیغامات: 184
واشنگٹن …اپنے جیون ساتھی کی ہرغلط بات کو معاف نہ کریں ورنہ مستقبل میں مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ یہ نتیجہ امریکا میں ایک دلچسپ ریسرچ کے دوران سامنے آیا ۔ ماہرین نے ایک سو پینتیس نئے شادی شدہ جوڑوں سے کہا کہ وہ باہمی تعلقات کے موضوع پر روزانہ ڈائری لکھیں ۔ ڈائری کے ساتھ ایک سوال نامہ بھی تھا کہ کیا آپ کے جیون ساتھی نے کوئی ایسی حرکت کی جس نے آپ کو پریشان کردیا اور کیا آپ نے اسے معاف کیا یا نہیں ۔ نتائج سے پتہ چلا کہ جن لوگوں نے اپنے جیون ساتھی کو معاف کردیا تھا انہوں نے اگلے دن وہی غلطی دہرائی۔ اس کے برعکس جن لوگوں نے اپنے جیون ساتھی کو تنبیہ کی وہ فائدے میں رہے ۔ تاہم ماہرین کے مطابق تحقیق کے نتائج سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ معاف کرنا ہمیشہ ہی نقصان دہ ہوتا ہے ۔
اگر آپ کی بیوی نے آرٹیکل پڑھ لیاتو آپ تو گئے بھائی صاحب
کوشش کریں اپنی زندگی کو بیوی کے ساتھ دلچسب بنائیں۔آپ کی خوشیاں آ پ کے ہی خاندان سے منسوب ہیں
ہر بات اپنی بیوی کو بتائیں ہر مسلہ میں بیوی کا ساتھ مانگے اور ساتھ دیں
آپ کا سکھ آپ کے اپنے ہی خاندان سے ۔دوسروں میں وہ چیز تلاش نہ کریں جو آپ کے پاس ہے
------------------------------------------------------------------------


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: