سرائیکی زبان دنیا کی ایک پرانی زبان ہے ۔یہ وسطی پاکستان میں بولی جاتی ہے ۔اس کے علاوہ یہ دنیا کے کئ اور ممالک میں بھی بولی جاتی ہے۔ یہ انڈو آریائی خاندان سے تعلق رکھتی ہے ۔لیکن اس کی بنیادوں میں قدیم افریقی زبان کے ساتھ منڈرای اور دراوڑ زبانوں کے اثرات بھی ہیں۔ اس زبان میں خصوصی طور پر چار درآمدی آوازیں ہیں جو سندھی کے علاوہ کسی دوسری ہند آریاءی زبان میں نہیں ملتیں۔مثلا ٻ۔ڄ وغیرہ. یہ زبان شا عری کے حوالے سے بہت امیر ہے ۔خواجہ فرید اس زبان کا بڑا شاعر ہے۔ اس طرح نثر میں بھی بہت سرمایہ موجود ہے۔
سرائیکی میں تقریبا ڈیڑہ ہزار سال کی شاعری موجود ہی۔
* سچل سرمست
* ۔حمل لغاری
* ۔بیدل سندھی۔
* لطف علی
* خواجہ غلام فرید
* غلام رسول ڈڈا۔
* ممتاز حیدر ڈاہر.. اس زبان کے بڑے شاعر ہیں۔
* اور آجکل کے معروف و مشہور شاعر
* شاکر شجاع آبادی
* احمد خان طارق
* دلنور نود پوری