غروبِ شام ہی سے ، خود کو یُوں محسوس کرتا ہوں - فورم

[ تازہ ترین موضوعات · نئے پیغامات · اراکین · فورم کے قواعد · تلاش کریں · آر ایس ایس ]
  • Page 1 of 1
  • 1
غروبِ شام ہی سے ، خود کو یُوں محسوس کرتا ہوں
اردو فورم
loveless تاریخ: اتوار, 2011-06-26, 8:17 AM | پیغام # 1
Colonel
گروپ: ایڈ منسٹریٹر
پیغامات: 184
غروبِ شام ہی سے ، خود کو یُوں محسوس کرتا ہوں
کہ جیسے اک دیا ہوں، اور ہَوا کی ذرد پہ رکھّا ہوں

چمکتی دھُوپ تُم، اپنے ہی دامن میں نہ بھر لینا
میں ساری رات پیڑوں کی طرح، بارش میں بھیگا ہوں

کوئی ٹُوٹا ہُوا رشتہ نہ دامن سے اُلجھ جاۓ:
تُمھارے ساتھ پہلی بار، بازاروں میں نکلاہُوں

یہ کس آواز کا بوسہ، میرے ہونٹوں پہ کانپا ہے
میں پچھلی، سب صداؤں کی حلاوت، بھُول بیٹھا ہوں

بچھڑ کر، تُم سے، میں نے بھی کوئ ساتھی نہیں ڈھونڈا
ہجومِ رہگُزر میں، دوُر تک دیکھو، اکیلا ہوں


ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
 
  • Page 1 of 1
  • 1
Search: